ابنا: اتوار کي رات شہر کے سينٹرل اسپتال اور الحيات اسپتال کے قريب ہونےوالے ان کار بموں دھماکے ميں ساٹھ سے زائد افراد زخمي بھي ہوئے ہيں - کار بم دھماکوں سے دونوں استپالوں کو بہت زيادہ نقصان پہنچا ہے جبکہ ايک اسکول اورآس پاس کي دوکانوں کو بھي بري طرح نقصان پہنچا ہے –
يہ دھماکے ايک ايسے وقت ہوئے ہيں جب شامي فوج نے حلب شہر ميں پيشقدمي کرتے ہوئے شہر کے بہت سے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کراليا ہے اور شہر کو پوري طرح سے دہشت گردوں سے خالي کرانے کے لئے لڑائي جاري ہے-
واضح رہے کہ شام ميں مسلح دہشت گردوں کو پچھلے دنوں ہونےوالي پے درپے شکستوں کے بعد کاربم دھماکوں ميں تيزي آئي ہے –
جن افراد کو شامي فوج نے گرفتار کيا ہے ان کا کہنا ہے کہ ترکي شام ميں مسلح دہشت گردوں کو فوجي مدد پہنچانے والا ايک اہم ملک ہے-
اس وقت شام ميں بائيس ملکوں کے مسلح دہشتگرد عوام اور شامي حکومت کے خلاف برسر پيکار ہيں جس ميں بڑي تعداد ميں عام شہري مارے جارہے ہيں.
.....
/169